الوقت کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے ریاض منصور نے خبر دی ہے کہ اس ادارے میں فلسطین کے حق میں پانچ قراردادیں منظور کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ریاض منصور نے آج کہا کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کے حق میں منظور ہونے والی قراردادوں کے حق میں ننانوے ووٹ ڈالے گئے جبکہ امریکہ ، کینیڈا، اسٹریلیا، اور صیہونی حکومت سمیت آٹھ ملکوں نے مخالفت میں ووٹ ڈالے جبکہ انسٹھ رکن ملکوں کے نمائندوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
ریاض منصور نے فلسطین کے حق میں ووٹ ڈالنے والے ملکوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان قراردادوں کی بھاری ووٹوں سے منظوری سے ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے کہ عالمی برادری ملت فلسطین کے حقوق بالخصوص انھیں اپنی تقدیر کے فیصلے اور اپنے وطن واپسی کے حق کی حمایت کرتی ہے-
قوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے نے فلسطین کی حمایت میں اس بین الاقوامی ادارے کی قراردادوں کے جاری ہونے کو غاصبانہ قبضے کے خاتمے اور خود مختار فلسطینی ملک کی تشکیل کے لئے کہ جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو، جد و جہد کے مضبوط ہونے کا باعث قرار دیا ۔