الوقت کی رپورٹ کے مطابق مراکش کے دینی تبلیغات فاونڈیشن کی مینجنگ کمیٹی کے رکن محمد الحموشی نے مراکش میں شیعہ مسلمانوں کےخلاف وہابی ٹولے کے اشتعال انگیز اقدامات پر تشویش ظاہر کی ہے۔
محمد الحموشی نے مراکش کے ایک اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مراکش میں وہابی ٹولے نے شیعہ مسلمانوں کے خلاف خاص اھداف کے تحت اشتعال انگیز اقدامات شروع کردیے ہیں اور اس راہ میں تمام تر وسائل و ذرایع جیسے انٹرنیٹ، اخبارات اور سٹیلائیٹ ٹی وی چینلوں سے استفادہ کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہابی ٹولہ اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ وہ شیعہ مسلمانوں کو قتل کرنے اور آگ لگانے کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔ محمد الحموشی نے کہا کہ جو لوگ انسانی حقوق کی حمایت کے دعویدار ہیں اور جمہوریت و آزادی عقیدہ جیسی اقدار کا دم بھرتے ہیں وہ وہابی ٹولے کی دھمکیوں اور اشتعال انگیز اقدامات پر توجہ نہیں کرتے ہیں۔