الوقت نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ضلع اننت ناگ میں 3 کشمیری نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جنہیں گزشتہ روز بھارتی فوج نے عسکریت پسند قراردے کرہلاک کردیا تھا۔ نمازجنازہ کے بعد ہزاروں افراد نے احتجاج کیا اور بھارتی قبضے کے خلاف اورآزادی کے حق میں نعرے لگائے جب کہ اس موقع پر نوجوانوں نے پاکستان کا پرچم بھی لہرا دیا۔
اس موقع پرمشتعل مظاہرین نعرے لگاتے ہوئے بجبیھارا کے علاقے میں وزیراعلیٰ مفتی سعید کے آبائی گھرجاپہنچے اور وہاں بھی بھرپوراحتجاج کیا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی کشمیر میں ایک بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں 3 کشمیری نوجوانوں کو عسکریت پسند قرار دے کر ہلاک کردیا تھا جس کے خلاف آج کشمیر کے مختلف اضلاع میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔