الوقت کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں اتحاد ٹاؤن کے قریب رینجرز اہلکار جامعہ مسجد ابو ہریرہ کی سیکیورٹی پر مامور تھے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں یہ اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر رینجرز اہلکاروں پر حملے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر پہنچے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حملہ آور مسجد پر حملہ کرنا چاہتے تھے جسے رینجرز اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔