الوقت کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت بماکو کے مرکز میں واقع نجی ہوٹل میں دہشت گرد پہلے فائرنگ کرتے ہوئے اندرداخل ہوئے اور انہوں نے عملے کے 30 افراد سمیت 170 افراد کو ایک کمرے میں بند کردیا۔ واقعے کے فوری بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے جائے وقوعہ پرپہنچ گئے اور ہوٹل کو گھیرے میں لے لیا جب کہ وقفے وقفے سے دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں کے مطابق ہوٹل کی ساتویں منزل کارروائیوں کا مرکزہے جہاں کوریڈورمیں فائرنگ کی جارہی ہے۔ یہ ہوٹل ایک اہم مقام پر واقع ہے جہاں اطراف میں کئی کمرشل اور حکومتی دفاتر موجود ہیں۔
واضح رہےکہ اس سال اگست میں شدت پسندوں نے اقوامِ متحدہ کے پانچ کارکنوں سمیت 13 افراد کو ہلاک کردیا تھا جنہیں سیوارا شہر کے ایک ہوٹل میں یرغمال بنایا گیا تھا۔