الوقت کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے نام اپنے ایک مراسلے میں تاکید کی ہے کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ یمنی عوام پر سعودی عرب کی سرکردگی میں عرب ملکوں کے اتحاد کی جارحیت بند کرائے۔
محمد علی الحوثی نے یمن پر سعودی جارحیت اور بے گناہ یمنی شہریوں کے قتل عام کو عالمی برادری کے لئے کلنگ کا ٹیکہ قرار دیا۔
انھوں نے کہا کہ یمنی عوام اپنے ملک کے خلاف سعودی جارحیت، اپنے ملک کے قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی اور یمن پر بیرونی جارحیت بند کروانے میں اقوام متحدہ کی ناتوانی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔