الوقت کی رپورٹ کے مطابق منگل روز دہشت گردوں نے حلب کے علاقوں نیل اور سبیل پر راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ عام شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق شامی فوج کے ہاتھوں پے در پے شکستوں کے بعد دہشت گردوں نے شہری آبادیوں اور عام لوگوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے جس کامقصد شامی فوج کو پشقدمی سے روکنا ہے۔
شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے پیر کے روز مشرقی شہر دیر الزور کے قریب واقع ایک ائیر بیس پر داعش کے ایک بڑے حملے کو پسپا کردیا تھا۔ اس حملے میں داعش کو بھاری جانی اور مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا تھا۔
امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادیوں، سعودی ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے شام میں 2011 سے بدامنی اور دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے جس کا مقصد شام کے منتخب صدر بشار اسد کی حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔