الوقت کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ نواز شریف نے لبرل پاکستان کی بات کر کے قائد اعظم اور علامہ اقبال کا راستہ چھوڑ دیا۔ پاکستان کا اسلامی کردار ختم کرنے والے خود ختم ہو جائیں گے۔
سینٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ایسا اسلامی نظام چاہتے ہیں جہاں خوشحالی ہو، یکساں نظام تعلیم اور انصاف سب کے لئے دستیاب ہو۔