الوقت کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس نے بتایا کہ ایک بیالیس سالہ مسلح شخص نے بدھ کی رات اوکلینڈ کے ایک گھر میں فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا۔ ہلاک شدگان میں دو عورتیں شامل ہیں۔
فائرنگ کے بعد مسلح شخص نے بھی خودکشی کرلی۔ پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ رونما ہوا ہے اور فائرنگ کا تازہ واقعہ ریاست نیوجرسی میں ہوا ہے۔ اس واقعے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
امریکا میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہونے پر اس ملک کے لوگوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکا میں ہونے والی فائرنگ سے ہر سال تیس ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں ۔