الوقت کی رپورٹ کے مطابق نایف احمد نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازش ہے۔ نایف احمد نے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں کا مقصد اسرائیل کو تسلیم کروانا، ایران کا مقابلہ کرنا نیز یمن اور شمالی افریقہ میں تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا یہ کہنا غلط ہے کہ عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت قانونی حکومت ہے کیونکہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں کا حقیقی مقصد یمنی گروہوں کے سمجھوتے کو ناکام بنانا تھا۔ انہوں نے یمن میں داعش اور القاعدہ کے خلاف جاری جدوجہد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ برس اکیس ستمبر کے انقلاب نے دہشتگردی کے خلاف امریکی جدوجہد کا جھوٹ ہونا ثابت کردیا کیونکہ القاعدہ اور داعش سعودی عرب کے وہابی مکتب فکر سے نکلے ہوئے گروہ ہیں۔
نایف احمد نے کہا کہ جب تک آل سعود کی حکومت ختم نہیں ہوجاتی اور وہابی انتہا پسند طرز فکر کا خاتمہ نہیں ہوتا دہشتگردی باقی رہے گی۔