الوقت کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت بلال ، لیاقت ، محمد زیب اور عباس کے ناموں ہوئی ہے، بلال اور لیاقت کا تعلق پشاور، محمد زیب کا تعلق مہمند ایجنسی اور عباس کا مینئی سے ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف 2 دستی بم ،3 پستول اور کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں۔
ڈی پی اور صوابی جاوید اقبال وزیرکا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے اجمیر میں اپنی پناہ گاہیں بنائی ہوئی تھیں، کارروائی کے دوران 10 سے زائد دہشت گرد فرار ہوئے ہیں جن میں غیر ملکی بھی ہوسکتے ہیں، دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے بھر میں ناکے لگادیئے گئے ہیں .
واضح رہے کہ صوابی میں گزشتہ ہفتے بھی پولیس اورشدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک شدت پسند ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔