الوقت کی رپورٹ کے مطابق سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف نے منی کے سانحہ سے متعلق تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنیکی یقین دہانی کرائی۔
وزیرداخلہ اورسپریم حج کمیٹی کے سربراہ محمدبن نائف نے کمیٹی ممبران کوہدایت کی کہ وہ واقعہ کے بارے میں چھپے ہوئے حقائق سامنے لانیکی کوشش جاری رکھیں۔
سعودی حکومت نے سانحہ کے تقریبا چار ہفتوں کے بعد ایسے میں تحقیقات کرنے کی بات کی ہے کہ حجاج کا کہنا ہے کہ منی کا سانحہ سعودی حکومت کی نااہلی اوربد انتظامی کی وجہ سے رونما ہوا اور اس کی ذمہ داری آل سعود پر عائد ہوتی ہے۔
سعودی حکومت کے مطابق سانحہ منیٰ میں 7077حاجی شھید ہوئے جن میں سے 450 سے زائد ایرانی حجاج ہیں۔