الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا کہ امریکا اورعلاقے کے بعض ممالک داعش کے خلاف سنجیدہ نہیں تھے اسی لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خلاء کو روس نے پرکیا ہے-
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے مضبوط عزم و ارادے کی ضرورت ہے- انہوں نے کہا کہ اگر امریکا اورعلاقے کے بعض ممالک دہشت گردوں کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد نہ کریں تو دہشت گردوں کا مختصر عرصے میں ہی صفایا کیا جاسکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ سنجیدگی کے ساتھ نہ لڑی گئی تو ہمسایہ ممالک بھی دہشت گردی سے محفوظ نہیں رہ سکیں گے ۔