الوقت کی رپورٹ کے مطابق مشرقی سعودی عرب کے صوبے القطیف کے مضافات میں واقع شہر سیہات میں حسینیہ حیدریہ اور مسجد امام حسین (ع) میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پانچ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے-
موصولہ رپورٹ کے مطابق سعودی سیکورٹی فورسیز نے ایک مسلح شخص کو، جس نے مشرقی سعودی عرب کی ایک امامبارگاہ میں حملہ کیا تھا، ہلاک کردیا ہے-
واضح رہے کہ گزشتہ سال عاشورہ کے دوران الدلوہ میں بھی مسلح شخص نے عزاداروں پر حملہ کرکے بچوں سمیت سات افراد کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق اس واقعے میں حملہ آور کا تعلق داعش سے تھا -
سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف دہشتگردانہ حملے ایسے میں ہو رہے ہیں کہ آل سعود نے سعودی عرب کے شیعوں کے خلاف اس قسم کی کارروائیوں پر کبھی تک کوئی خاص ایکشن نہیں لیا ہے۔