الوقت کی رپورٹ کے مطابق انتہا پسند ہندو تنظیم کے رہنما راجہ سنگھ کے جلوس کے موقع پر مسلمانوں کے سر پر ٹوپی پہن کر سڑکوں پر آنے پر پابندی عائد کر دی ۔ راجہ سنگھ کے جلوس کے راستے میں مساجد کو بھی بزور طاقت بند کروا دیا گیا ۔ گذشتہ دنوں بھی انتہا پسند ہندوئوں نے گائے کا گوشت کھانے کا الزام لگا کر ایک مسلمان اخلاق حسین کو بیدردی سے قتل کر دیا تھا ۔
واضح رہے کہ نریندر مودی کے وزارت اعلیٰ کے دور میں بھی گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا ۔ انتہا پسند ہندو مسلمان دشمنی میں کافی حد تک آگےبڑھ گئے ہیں ۔
نریندر مودی نے اقتدارمیں آکر امن اور مفاہمت کے قیام کا تاثر دیا تھا لیکن لگتا ہے کہ اوہ اپنے اس مقصد میں ناکام رہے ہیں۔