الوقت کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے چیف ایگزیکیٹو عبداللہ عبداللہ نے یہ بیان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے کابل واپس پہنچنے پر دیا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں طالبان اور دہشت گردوں کو پناہ ملی ہوئی ہے اور حکومت پاکستان ان دہشت گردوں کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حمایت ہی افغانستان میں جنگ و بدامنی بڑھنے کا باعث بنی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں لوگ مارے جا چکے ہیں۔اس سے قبل افغانستان کے آرمی چیف نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی پر الزام لگایا تھا کہ وہ، قندوز پر طالبان کے حملے میں مدد کر رہی ہے اور اس حملے کی منصوبہ بندی بھی پاکستان میں کی گئی ہے۔