الوقت کی رپورٹ کے مطابق سانحہ منی میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ڈیڑھ ہزار سےتجاوز کر گئی جن مین 131 سے زائد ایرانی حجاج ہیں جبکہ دوہزار سے زائد حجاج کرام زخمی ہوئے ہیں ۔ جاں بحق ہونے والوں میں مختلف ملکوں کے حاجی شامل ہیں۔
منی میں بھگدڑ مچنے کے باعث جاں بحق ہونے والے حجاج کرام کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اس حادثے میں متعدد پاکستانی بھی جاں بحق ہوئےہیں۔
واضح رہے کہ 2006 میں حج کے دوران بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں تین سو چھیالس افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئےتھے۔ قابل ذکر ہے کہ رواں سال حج کے دوران یہ دوسرا بڑا سانحہ ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر حاجی جاں بحق ہوئے ہیں۔ رواں ماہ کی گیارہ تاریخ کو مسجد الحرام میں کرین گرنے کا حادثہ رونما ہوا تھاجس کے نتیجے میں گیارہ پاکستانیوں سمیت کم از کم ایک سو سات افراد جاں بحق اورتین سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ دوہزار چھے میں حج کے دوران بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں تین سو چھیالس افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئےتھے۔