الوقت کی رپورٹ کے مطابق ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکرڈاکٹر علی لاریجانی نے ایرانی حجاج کے سرپرست حجت الاسلام و المسلمین سید علی قاضی عسکر اور ایران کی حج و زیارات کی تنظیم کے سربراہ سعید اوحدی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے منی میں ایرانی حجاج کرام کی صورت حال اور وہاں رونما ہونے والے المیے کا فوری طور پر جائزہ لئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی -
اس گفتگو میں نمایندہ ولی فقیہ اور ایرانی حجاج کے سرپرست حجت الاسلام و المسلمین سید علی قاضی عسکر اور ایران کی حج و زیارات کی تنظیم کے سربراہ سعید اوحدی نے بھی مجلس شورائے اسلامی کے سربراہ داکٹر علی لاریجانی کو منی میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں کی صورت حال سے باخبر کرتے ہوئے سعودی عرب کے حفظان صحت اور طبی نیز سیکورٹی حکام کی لاپرواہی پر اپنی برہمی کا اظہار کیا- منی میں رونما ہونے والے واقعے میں 131 سے زائد ایرانی حجاج کرام جاں بحق اور ڈیڑھ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں-