الوقت کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سانحہ منی میں مرنے والوں کی تعداد تین سو دس ہوگئی ہے جبکہ چار سوپچاس حجاج کرام زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ آزاد ڈرائع کا کہنا ہے جاں بحق ہونے والے حجاج کی تعداد پانچ سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ مرنے والوں میں مختلف ملکوں کے حاجی شامل ہیں۔ منی میں بھگدڑ مچنے کے باعث جاں بحق ہونے والے حجاج کرام کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ جبکہ بارہ ایرانی حجاج بھی سانحہ منی میں جاں بحق اورچوبیس سے زائد ایرانی حاجی زخمی ہوئے ہیں۔
اس حادثے میں سات پاکستان بھی جاں بحق ہوئےہیں۔
واضح رہے کہ دوہزار چھے میں حج کے دوران بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں تین سو چھیالس افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئےتھے۔
قابل ذکر ہے کہ رواں سال حج کے دوران یہ دوسرا بڑا سانحہ ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر حاجی جاں بحق ہوئے ہیں۔
رواں ماہ کی گیارہ تاریخ کو مسجد الحرام میں کرین گرنے کا حادثہ رونما ہوا تھاجس کے نتیجے میں گیارہ پاکستانیوں سمیت کم از کم ایک سو سات افراد جاں بحق اورتین سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔