:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

ایئرفورس بیس پرحملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت

Monday 21 September 2015
ایئرفورس بیس پرحملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت

الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فضائيہ کیمپ بڈھ بير پرحملے میں ملوث پانچ دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے جن ميں سے 3 دہشت گردوں کا تعلق باڑہ خيبرايجنسی اور 2 کا تعلق سوات سے بتایا جاتا ہے۔

 بڈھ بیر کیمپ پر حملے کے دوران مارے جانے والے پانچوں دہشت گردوں کی تصويروں اور شناختی کارڈ زکی کاپياں ، پوليس، پوليٹيکل حکام اور ميڈياکوجاری کردی گئی ہيں۔

ايس ايس پی آپريشنز پشاور ڈاکٹر مياں سعيد کے مطابق بڈھ بير ميں پاک فضائيہ ائير بيس کیمپ پر دہشت گردوں کے حملہ کے بعد حملہ آوروں کے سہولت کاروں کا کھوج لگانے اور ان کی گرفتاری کے لیے مضافاتی علاقوں ميں سکیورٹی فورسز کے ہمراہ مشترکہ سرچ آپريشنز کا سلسلہ شروع کرديا گيا ہے اورآپريشن کے دوران 12 افغان باشندوں سميت 68 مشتبہ افراد کو حراست ميں لے ليا گيا جن کے قبضہ سے 5 پستول، 3 رائفلز، 2 مشين گنيں اور سينکڑوں کارتوس برآمد ہوئے ملزمان کو متعلقہ تھانوں منتقل کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہيں۔

دوسری جانب ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی نے پشاور، بڈھ بیر ایئربیس پر حملے کے دہشت گردوں کے کوائف افشا کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے جب کہ انہوں نے وزارت داخلہ کو معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں کی نشاندہی وقوعہ کے روز ہی ہوگئی تھی تاہم معاملے کی حساسیت کے سبب معلومات افشا نہیں کی گئیں۔

واضح رہے بڈھ بیر ایئربیس پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں کیپٹن اور ٹیکینیشن سمیت 29 افرادجاں بحق ہوگئے تھے جب کہ جوابی کارروائی میں تمام 13 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

ٹیگ :

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے