الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستانی افواج اندرون و بیرون ملک خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور پاکستانی فوج کے انجینئرز کے تیار کیے گئے ڈرون کو پہلی بار دہشتگردی کے خلاف جنگ میں استعمال کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق براق کو دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں پہلی بار استعمال کیا گیا ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں دہشتگرد ہائی پروفائل تھے۔