الوقت کی رپورٹ کے مطابق نئی دھلی میں اندرونی سلامتی اور ترقی کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہمارے لیے داعش کوئی بڑا چیلنج نہیں ہم اس سے درپیش خطرے سے نمٹنا جانتے ہیں تاہم پاکستان سے دہشت گردوں کی آمد پر ہمیں تشویش ہے۔
انھوں نے دعوی کیا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ خوشگوار تعلقات نہیں چاہتا اس لیے اس نے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ بھارت سفارتی طور پر امریکا اور یو اے ای کو اپنے ساتھ ملانے میں کامیاب ہو چکا ہے اور اب امریکا اور یو اے ای بھی پاکستان سے کہتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کی سرگرمیاں روکے۔