الوقت کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ بلخ میں تکفیری دہشتگردوں نے 2 بسوں کے مرد مسافروں کو باہر نکال کر قطار میں کھڑا کیا اور فائرنگ کر کے 13 افراد کو ہجاں بحق کر دیا۔
جاں بحق ہونےوالے شیعہ مسلمان تھے ، کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم ماضی میں بھی اس قسم کے حملے ہوتے رہے ہیں اور ان کی ذمہ داری تکفیری گروہوں نے قبول کی تھی ۔
صوبہ بلخ کے ضلع زاری کے گورنر جعفر حیدری نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔