الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر احمد رضا پوردستان نے کل تہران میں بری فوج کے سینئر کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، علاقے میں دہشت گرد اور تکفیری گروہوں کی حمایت کرتا ہےاور بری فوج کی آمادگی کے باعث داعش دہشت گرد گروہ کی ایرانی سرحدوں سے نزدیک ہونے کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔
جنرل احمد رضا پوردستان نے کہا کہ امریکہ علاقے میں فوجی جنگ میں اب تک ناکام رہا ہے اور اس نے مجبور ہو کر اپنی اسٹریٹیجی تبدیل کر دی ہے۔
جنرل احمد رضا پوردستان نے کہا کہ علاقے میں امریکہ کی نئی اسٹریٹیجی، فرقہ وارانہ جنگ چھیڑنا ہے اور اسی کے تحت اس نے دہشت گرد اورتکفیری گروہوں کو جنم دیا ہے اور وہ ان کی حمایت کرتا ہے -
جنرل احمد رضا پوردستان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کی مسلح افواج دہشت گرد گروہوں کے تمام اقدامات پر نظر رکھے ہوئے ہے، کہا کہ علاقے میں داعش کے فوجی خطروں اور اقدامات کا مقصد، اسلام کی شبیہ بگاڑ کر پیش کرنا ہے۔