الوقت کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے حکام نے جمعے کے روز افریقہ اور مغربی ایشیا کے کم از کم 80 تارکین وطن کی لاشیں، مغربی طرابلس میں واقع زوارہ شہر کے ساحل سے نکالی تھیں جبکہ دیگر افراد کی لاشوں یا ممکنہ صورت میں ان کو زندہ نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ صرف رواں سال کے ابتدائی چھ مہینوں میں یورپ جانے والے دو ہزار تین سو پچاس سے زائد غیر قانونی تارکین وطن اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں- یہ ایسی حالت میں ہے کہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار ایمیگریشن نے کہا ہے کہ گذشتہ سال کے ابتدائی چھ مہینوں میں 2081 تارکین وطن ہلاک ہوئے تھے۔