:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

پاکستان کا بھارتی فائرنگ پر شدید ردعمل

Monday 31 August 2015
پاکستان کا بھارتی فائرنگ پر شدید ردعمل

الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کےوزیردفاع خواجہ آصف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بھارت نے ہمارے نہتے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے سیالکوٹ کے سرحدی گاؤں کندن پور کو چھلنی چھلنی کردیا ہے لیکن پاکستانی شہریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بھارت جان لے کہ جو قوم قربانیاں دینا جانتی ہے وہ اپنی سرزمین کے چپے چپے کی حفاظت کرنا بھی جانتی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے اپنی حکومت  کی ناکامی سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے سرحد پر اشتعال انگیزی کر رکھی ہے، بھارتی وزیراعظم کے آبائی حلقے گجرات کا یہ حال ہے کہ وہاں پر فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے ہیں جب کہ بھارت میں آزادی کی درجنوں تحریکیں بھی چل رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کی پشت پر سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے، ہم اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری کو بھارتی جارحیت کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتےسیالکوٹ سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستان کے 9شہری ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔جبکہ بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فائرنگ سے بھارت کے 3شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

ٹیگ :

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے