الوقت کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے جمعے کے دن تمام حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی تارکین وطن کی یورپ کی جانب مہاجرت کی روک تھام کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ بان کی مون نے تاکید کی ہے کہ یورپ کی جانب غیر قانونی مہاجرت کے بحران کو حل کرنے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اس بحران میں مبتلا ممالک سے اپیل کی کہ وہ مہاجرت کے قانونی اور پرامن طریقوں میں آ سانیاں پیدا کریں۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزیناں نے جمعے کے دن کہا ہے کہ سنہ دو ہزار پندرہ کے آغاز سے اب تک تین لاکھ تارکین وطن بحیرہ روم کو عبور کر چکے ہیں۔