الوقت نے جاپانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جاپان کے شہر ساگامیھارا میں امریکی فوجی چھاؤنی میں مقامی وقت کے مطابق پیر کی رات ایک بجے پے در پے کئی دھماکے ہوئے ہیں۔
امریکہ کی اس فوجی چھاؤنی میں جنگی ساز و سامان اور ایندھن ذخیرہ کیا جاتا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ اس واقعے میں کافی جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے ابھی تک جانی اور مالی نقصانات کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔
اپریل کے مہینے میں بھی اس علاقے میں تین دھماکے ہوئے تھے۔