الوقت کی رپورٹ کے مطابق یونیسف کی سروے رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں 2014 میں بچوں پر جنسی تشدد کے 508 واقعات رونما ہوئے جو 2013 کے مقابلے میں 17 فیصد اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔ یونیسف کی سروے رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ پاکستان میں تقریبا تمام بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کا امکان ہوتا ہے لیکن مشکل حالات میں زندگی گذارنے والے بچے بالخصوص فٹ پاتھ پر رہنے والے، کام کرنے والے، گھر سے بھاگنے اور گرفتار ہونے والے بچوں کے جنسی تشدد کا شکار ہونے کا زیادہ خطرہ رہتا ہے ۔