الوقت کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ غزنی کے گورنر کے ترجمان شفیق ننگ صافی نے کل اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہلاک کئے جانے والے سیکورٹی اہلکاروں کی لاشیں " اندر" ضلع سے ملی ہیں۔
واضح رہے کہ افغان بارڈر سیکورٹی اہلکاروں کو گذشتہ ہفتے طالبان نے پکتیکا، غزنی شاہراہ سےاس وقت اغوا کر لیا تھا جب وہ اپنی ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔
صوبہ غزنی افغانستان کے ان ناامن صوبوں میں شمار ہوتا ہے جہاں مسلح افراد بالخصوص طالبان سرگرم ہیں۔