الوقت کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے وزیر برائے امور پناہ گزیناں سید حسین عالمی بلخی نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران میں مقیم افغان پناہ گزینوں کے تمام بچوں کو تعلیم کی سہولت دینے کا حکم جاری فرما کر کےایک نسل کو ناخواندگی سے نجات دلائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کی قومی اتحاد کی حکومت، ایران میں افغان پناہ گزینوں کو قانون کے دائرے میں لائے جانے کا خیر مقدم کرتی ہے اور خود بھی اس پر عمل کرے گی۔
سید حسین عالمی بلخی نے کہا کہ کابل حکومت چاہتی ہے کہ غیر قانونی مہاجرت ختم ہو جائے اور اس سلسلے میں اس نے انسانوں کی اسمگلنگ کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک قانون بھی منظور کروایا ہے ۔