الوقت کی رپورٹ کے مطابق عراقی پولیس کے ایک کمانڈر نے بتایا ہے کہ رمادی کے مشرقی علاقے حصیبہ میں سیکورٹی فورس اور پولیس کے اہلکاروں نے انتیس تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ عراقی فوج نے دہشت گرد گروہ داعش کے میزائلوں اور راکٹوں کے کئی لانچنگ پیڈ اور خفیہ ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے ہیں۔ عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ شمالی تکریت میں واقع شرقاط نامی علاقے پر عراقی فضائیہ کی بمباری میں دہشت گرد گروہ داعش کے ایک سو پچیس سے زائد دھشتگرد ہلاک اور ستّر زخمی ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عراق کے ایک علاقے میں سامان کی تقسیم کے سلسلے میں دہشت گرد گروہ داعش کے دھشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی جس کے نتیجے میں اس گروہ کے چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔