الوقت کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی منیر احمد شیخ نے بتایا کہ زمان ٹاؤن پولیس تھانے کے 4 پولیس اہلکاروں کے قتل کی ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ قتل میں ایک مخصوص عسکریت پسند گروہ ملوث ہے .
فرانزک رپورٹ کے مطابق قتل میں استعمال ہونے والے اسلحے سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ یہ اسلحہ اختر کالونی کے قریب پریڈی تھانے کے ایس ایچ او اعجاز خواجہ اور " فرقہ واریت" کی نظر ہونے والے سید اقبال مہدی کے قتل میں استعمال کیا گیا تھا .
ہر چند کہ ان کا اشارہ طالبان کی طرف تھا اور انہون نے اس دھشتگرد گروہ کا نام نہیں لیا لیکن پاکستان میں سکیورٹی فورسز اور اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کے قتل مین طالبان اور لشکر جھنگوی ملوث ہے اور حکومت کے پاس اس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل کورنگی زمان ٹاؤن میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے فائرنگ کرکے 4 پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا تھا .
فائرنگ کا نشانہ بننے والے اہلکار ہوٹل میں دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے .