الوقت کی رپورٹ کے مطابق پولیس لائن کوئٹہ میں جشن آزادی کی ر تقریب منعقد ہوئی جس میں بلوچستان کے مختلف علاقوں کے پہاڑوں میں کئی سالوں سے بلوچ مسلح تنظمیوں کا حصہ رہنے والے کالعدم تنظیم کے400 کمانڈروں نے ہھتیار ڈال دئیے۔
ہتھیار ڈالنے والوں کو سکول کے بچوں نے قومی پرچم اور پھول دئیے ، پر امن بلوچستان پروگرام کے تحت ان افراد کو 5، 10اور 15 لاکھ روپے تک دئیے جائیں گے۔
اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لفٹیینٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا کہنا تھا بلوچستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے اور اس ترقی میں ہمارے شہدا کی خدمات کا بڑا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ مہینوں کے دوران کئی جنگجو کمانڈروں نے ہتھیار ڈال کر پر امن شہری کے طور پر زندگی بسر کرنے کا اعلان کیا ہے۔