الوقت کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی لڑاکا طیارے صوبہ الانبار کے مغرب میں واقع علاقے الرطبہ میں ایک ایسے مقام پر بمباری کرنے میں کامیاب ہو گئے جہاں داعش سرغنہ اکٹھا تھے اس حملے میں داعش دہشت گرد گروہ کے چھے سرغنہ ہلاک ہو گئے اس حملے میں داعش دہشت گردوں کے ہتھیار بھی تباہ ہوئے ہیں۔
تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے دو ہزار چودہ میں ایک سازشی منصوبے کے تحت اور امریکہ اور سعودی عرب کی مدد سے صوبہ نینوا اور اس کے صدر مقام موصل نیز عراق کے پانچ صوبوں کے کچھ علاقوں پر قبضہ کر لیاتھا اور ان علاقوں میں بہت سے وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا جس کا سلسلہ تاحال جاری ہے