الوقت کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے صوبہ سرپل کے کوہستانی علاقے پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کر لیا۔ ایک فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ علاقے میں تعینات سیکورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ امداد نہ پہنچ پانے کی وجہ سے علاقے سے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
رپورٹ کے مطابق علاقے پر طالبان کے حملے میں دو مقامی مسلح افراد اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل صوبہ بدخشان میں بھی طالبان گروہ کے افراد نے ایک پولیس اسٹیشن پر قبضہ کرلیا تھا۔
افغانستان کے مختلف علاقوں پر طالبان کا قبضہ ایسے میں ہوا ہے کہ جب پاکستان کی ثالثی میں طالبان اور افغان حکومت کے مابین مذاکرات ہو رہے ہیں۔البتہ افغان حکومت کی نظر میں ماضی کی طرح وقت کےضیاع اور عوام کو مایوسی میں مبتلا کرنے کی روشیں ختم کی جانی چاہیں اور مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کی روشیں اپنائي جانی چاہیں۔