الوقت- مصری عوام نے ایک بار پھر اپنے ملک کے مختلف علاقوں میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مصری عوام نے بدھ کی رات اپنے ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے اور فوجی حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کیا- مظاہرین نے فوجی حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے معزول صدر محمد مرسی کی قانونی حکومت کی بحالی کا مطالبہ کیا- مظاہرین نے قیدیوں کی سزائے موت کے حکم، معزول صدر محمد مرسی کے خلاف مقدمے اور تحریک اخوان المسلمین کے بعض رہنماؤں نیز سیاسی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی- مظاہرین نے فوج اور پولیس کے خلاف نعرے بھی لگائے اور کودتا کے نتیجے میں برسر اقتدار آنے والی حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کیا- واضح رہے کہ بدھ کے دن بھی مصر کے مختلف شہروں میں حکومت کے خلاف مظاہرے ہوئے تھے-