الوقت- ترکی کے سرحدی قصبے سوروچ میں خودکش حملے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 30 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
موصولہ خبروں کے مطابق ترکی کے شامی سرحد کے قریبی قصبے سوروچ میں واقع ثقافتی مرکز کے باہر خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں ثقافتی مرکز اور قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا جب کہ جائے وقوعہ پر ریسکیوٹیموں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔دھماکے کے وقت کلچر سینٹر میں کانفرنس جاری تھی جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی جب کہ ترک حکام نے واقعے میں داعش کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
تـجزیہ نگار اس واقعے سے پہلے کہہ چکے تھے کہ ترکی جن دہشتگردوں کا پال پوس رہا ہے ایک دن وہ انقرہ کو بھی اپنا نشانہ بنائیں گے۔