الوقت کی رپورٹ کے مطابق گلبدین حکمتیار کی زیر قیادت حزب اسلامی افغانستان نے داعش دہشت گروہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات کی تردید کی ہے۔
حزب اسلامی افغانستان کے ترجمان ہارون زور غون نے پیر کے روز ایک بیان جاری کرکے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ ان کی جماعت، داعش دہشت گرد گروہ کی حمایت کرتی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے افغان ذرائع ابلاغ نے حزب اسلامی افغانستان کے حوالے سے کہا تھا کہ اس نے داعش دہشت گرد گروہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کا وفاقی وزیر داخلہ کے بیان پرمظاہرے کرنے کا اعلان