الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کےوزیراعظم نوازشریف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب کے شہرجدہ پہنچے جہاں پاکستانی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نواز شریف آج عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔
ہر چند کہ ان کے سعودی عرب کے دورے کو نجی قرار دیا جا رہا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف سعودی حکام کے ساتھ یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے اس لئے کہ سعودی عرب کے حکام نے یمن کی جنگ کے طول پکڑنے اور اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہونے کے بعد ایک بار پھر پاکستان سے فوجی مدد اور تعاون کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے یمن کی جنگ میں پاکستانی افواج کو ملوث نہ کرنے کی قرارداد پاس کر کے سعودی عرب کے خواب کو چکناچور کر دیا تھا۔