الوقت کی رپورٹ کے مطابق ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے اخبار گارڈین کو اٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایران کا مذاکرات کرنا ہی ایک مثبت اقدام ہے۔ انھوں نے کہا کہ جن مسائل پر فریقین کے درمیان گفتگو ہو رہی ہے وہ ایران اور پوری دنیا کے اہم ترین مسائل شمار ہوتے ہیں۔
انھوں نے اسی طرح دہشت گردی کے خلاف مہم میں ایران کے کردار پر تاکید کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مہم کے بیشتر دعویدار ملکوں کے برخلاف اسلامی جمہوریہ ایران، عراق اور شام میں دہشت گردی کے خلاف مہم کی راہ میں ان دونوں ملکوں کی قانونی حکومتوں کی حمایت کرتا رہا ہے۔