الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے برطانوی اخبار فائنینشل ٹائمز میں اپنے مقابلے میں لکھا ہے کہ بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے خطرے نے مشرق وسطی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، یہ خطرہ یورپ کی جانب بڑھتا جا رہا ہے اور اگر اس کی روک تھام نہ کی گی تو یہ پہلے سے زیادہ بڑھ جائے گا کہ ایران ایک متوازن اور منصفانہ سمجھوتے کے لئے تیار ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ممکنہ ایٹمی سمجھوتے کے بارے میں لکھا ہے کہ صرف ایک متوازن اور اچھے سمجھوتے پر ہی دستخط کئے جا سکتے ہیں۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گروپ پانچ جمع ایک کو مخاطب قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے والا فریق غلط فہمی میں مبتلا نہ ہو ، دوسرے فریق کو نقصان پہنچا کر اپنے لئے مراعات حاصل کرنے پر مبنی کوئی بھی کوشش پائیدار نہیں ہو گی۔