الوقت کی رپورٹ کے مطابق لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ یومحضرت علی (ع) کے موقع پر پنجاب بھر میں 184 ماتمی جلوس اور 752 مجالس منعقد ہوں گی، اس سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، شیخوپورہ، راولپنڈی، سرگودھا، ساہیوال اورڈیرہ غازی خان میں حساس مقامات پرسیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، انشااللہ یوم علی پرامن گزرے گا وہ عوام سے پر امن رہنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھرپور تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو ملنے والی رپورٹس کے مطابق القاعدہ کا 30 سال کا خودکش حملہ آورکراچی سے لاہورکے لیے روانہ ہوچکا ہے۔