الوقت- نائیجیریا میں دہشت گرد گروہ بوکو حرام نے اپنے متعدد ساتھیوں کے سر قلم کر دیئے ہیں-
ایک عینی شاہد محمود باباگانا نے بتایا ہے کہ دہشت گرد گروہ بوکو حرام کے عناصر نے شمال مشرقی نائیجیریا میں اپنے ان گیارہ ساتھیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جو ہتھیار ڈال کر اپنے آپ کو حکومت کے سپرد کرنا چاہتے تھے- محمود باباگانا کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد گروہ بوکو حرام میں شامل بہت سے افراد عوام کے قتل عام سے تنگ آچکے ہیں اور وہ توبہ کرنا چاہتے ہیں لیکن دہشت گرد گروہ بوکو حرام ان کو ایسا نہیں کرنے دیتا ہے- واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ بوکو حرام نے نائیجیریا کی حکومت کی سرنگونی کے مقصد سے سنہ دو ہزار نو سے دہشت گردانہ حملے شروع کر رکھے ہیں - ان حملوں میں کم از کم پندرہ ہزار افراد قتل اور پندرہ لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں-