الوقت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کےمطابق صبح تین بجکر آٹھ منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز پشاور سے تین سو کلومیٹر دور ہندوکش کے علاقے میں تھا، گہرائی 190 کلو میٹر تھی۔ لاہور میں زلزلے کی شدت5.2 تھی۔ زلزلے کا مرکز افغان تاجک بارڈر کے علاقے میں تھا۔ پاکستان کےآزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگ خوف زدہ ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، زلزلے کی گہرائی سطح زمین سے 171 کلومیٹر نیچے تھی۔