الوقت- فلسطین کے سوشل نیٹ ورک کے مطابق غزہ میں حماس اور سلفیوں کے درمیان خونی جھڑپ ہوئی ہے جس میں سلفی گروہ کا ایک اہم شخص ہلاک ہوگیا۔اس قتل کے بعد سلفی گروہ نے حماس کو دھمکی دی ہے کہ اب حماس کو سکھ کا سانس نہیں لینے دیں گے اور ان سے اس قتل کا انتقام لیا جائیگا دوسری طرف حماس نے ہمیشہ اس گروہ کے ساتھ نرمی کا سلوک کیا ہے اور ان کے خلاف سخت رویہ نہیں اپنایا ہے۔