الوقت - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کویت میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج مساجد میں اور نماز جمعہ کے دوران لوگوں کو اسلام کے نام پر قتل کیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے کل رات قاریان قرآن کریم اور مداحان اہل بیت (ع) کے ساتھ افطار ڈنر کے موقع پرکہا کہ آج اسلام، جہاد اور قرآن کے نام کا غلط استعمال کیا جارہا ہے-
الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ اس سے بڑی تہمت اور ظلم کیا ہوسکتا ہے کہ انسان حق اور قرآن کا نام لے کر راہ حق و ہدایت اور قرآن کے ساتھ خیانت کرے- ڈاکٹر حسن روحانی نے ایرانی معاشرے، دیگر مسلمانوں اور تمام حق پسند لوگوں کی ہدایت کو اسلامی انقلاب کا ہدف قرار دیا اور کہا کہ پہلے سے ہی ایران اور اسلامی انقلاب و نظام کا یہ امتیاز رہا ہے کہ قرآن اور اہل بیت عصمت و طہارت سے وابستہ ہے۔