الوقت- ترکی کی حکومت نے فوج کو مغربی کوبانی میں واقع شام کے جرابلس نامی علاقے میں ایک بفر زون قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔
ترک ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ انقرہ نے فوج کو شام کی سرحدوں میں داخل ہونے کا حکم دے دیا ہے تاکہ سرحدی علاقے جرابلس میں ایک بفرزون قائم کیا جاسکے۔ ترکی کے جمہوریت اخبار کی رپورٹ کے مطابق، کوبانی پر داعش کے حملے کے بعد ترکی کی حکومت کو کرد ملیشیا کی مبینہ کاروائی کی جانب سے تشویش لاحق ہوگئی ہے، لہذا ترک وزیر اعظم احمد داود اوغلو نے فوج کو شام کے جرابلس علاقے کی جانب فوری پیش قدمی اور ایک بفر زون قائم کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔