الوقت- تیونس کی ایک کرمینل کورٹ نے اس ملک کے سابق ڈکٹیٹر علی بن زین العابدین کودس سال کی قید سنائی ہے اس عدالت نے انکے داماد کو بھی اتنی ہی سزا سنائی ہے۔تیونس کی اس عدالت نے بدعنوانی کے ایک مقدمے میں اس سزا کا اعلان کیا ہے اور اس کیس میں انکے داماد سمیت کئی دوسرے اہم حکام اور وزیر بھی شامل ہیں۔عدالت نے سب کو دس دس سال کی قیدسنائی ہے۔عدالت نے اس فیصلے پر فوری عمل درآمد کا بھی حکم دیا ہے