الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور اور قومی سلامتی سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان، افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا عمل پھر سے شروع کرانے میں مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔سرتاج عزیز نے جمعرات کو پاکستان کی پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی کمیشن کے اجلاس میں کہا کہ اسلام آباد کے لئے مذاکرات کی جگہ کی کوئی اہمیت نہیں ہے البتہ مذاکرات میں سہولت کے لئے حکومت پاکستان ضروری اقدامات عمل میں لانے کے لئے تیار ہے۔
واضح رہے کہ مذاکرات کا ایک دورقطر اور دوسرا دور پاکستانی حکومت کی مدد سے چین کے شہر اورومچی میں گزشتہ ماہ ہوا تھا۔درایں اثنا پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے بھی کہا ہے کہ اسلام آباد افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا۔